پاکستان کے نامور گلوکار، اداکار و میزبان فخر عالم نے کہا کہ اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ نفرت پھیلانے والے بہت ہیں۔
فخر عالم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔
https://twitter.com/falamb3/status/1305182682939301889
اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کہ’نہ مسلمان، نہ ہندو، نہ شیعہ، نہ سُنّی، نہ سِکھ اور نہ عیسائی بلکہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔
فخر عالم نے کہا کہ مذہب اور مسلک سے ہٹ کر ایک ہونا سیکھو کیونکہ یہاں نفرت کروانے والے اور ہمیں تقسیم کرنے والے بہت سے لوگ موجود ہیں۔
https://twitter.com/falamb3/status/1305182682939301889
اُنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ وہ سبھی لوگ ہمارے دوست نہیں بلکہ ہمارے دشمن ہیں۔
یاد رہے کہ فخر عالم نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ بھی استعمال کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی ایموجی والے پاکستانی پرچم کا بھی اضافہ کیا۔
https://twitter.com/falamb3/status/1305182682939301889
واضح رہے کہ اُن کے اِس پیغام پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل دیاجارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
