ایف بی آر کی جانب سے کراچی میں کئی ہزار نجی اسکولز اور ٹیوشن سینٹرز کا سروے کیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کے مطابق شہر میں اچھا منافع بنانے والے 6324 اسکولز ہیں جن میں سے بیشتر اسکولز اور ٹیوشن سینٹرز اِنکم ٹیکس ادا نہیں کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس نہ دینے والے تعلیمی اداروں کی تفصیلات حاصل کر لیں، نجی اسکولوں، کالجز اور ٹیوشن سینٹرز کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹر بورڈ سے ان اداروں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں، ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کے لیے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اسکولز کی ٹیکس عدم ادائیگی سے قومی خزانے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ اسکول ایسو سی ایشن نے ٹیکس ادائیگی کیلیے اسکولز کی حوصلہ افزائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے باوجود ڈاکٹرز ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔
اس سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سے شہر کے 30 بڑے معروف اسپتالوں کو نوٹس جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں کی آمدن پر مبنی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔
ایف بی آر کی طرف سے کراچی میں ٹیکس ادا نہ کرنے والی گارمنٹس شاپس اور بوتیکس مالکان کو بھی نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
