Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا اہم بیان، شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین کو خراج تحسین

Now Reading:

آرمی چیف کا اہم بیان، شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین کو خراج تحسین
آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے ہیروزکی قدرکرتی ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد شہید کے گھر جا کر فیملی سے ملاقات کی ، جس میں آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

اپنےپیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس اپی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے بہادر افسر کو خراج عقیدت، شہید کی فیملی کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شہید افسر نے مادر وطن کے دفاع میں جان کی قربانی دی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی خطرہ قوم کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنے ہیروزکی قدرکرتی ہے۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد تین ستمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے، آئی ای ڈی حملے میں نائیک محمد عمران، سپاہی عثمان اختر بھی شہید ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر