
وفاقی وزراء کی جانب سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانونی ترامیم کی منظوری پر مختلف بیانات جاری کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر کی جانب سے ٹویٹ پیغام کے ذریعے کہا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانونی ترامیم کی منظوری ملک کی فتح ہے۔
اس ضمن میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہم نے آج منی لانڈرنگ،دہشتگردی کی مالی اعانت کیخلاف جنگ میں قابل قدر پیشرفت کی ہے۔
The passage of the legal amendments in parliament today pertaining to Pakistan's on-going evaluations at FATF are a victory for the country. We have today made valuable progress in our fight against money laundering and terror financing. 1/2
Advertisement— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 16, 2020
وفاقی وزیر حماد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے آج اپنے خاندانوں کی ذاتی دلچسپی پر قومی ترجیح کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پارلیمنٹیرین کی اکثریت نے قومی مفاد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں اپنے 200 ممبر سنبھالے نہیں جاتے اور دعوے سڑکوں پر آ کر حکومت گرانے کے ہیں۔
پچھلے چند ہفتوں میں اپوزیشن کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں تیسری مرتبہ شکست… یہ اس کے باوجود کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی عددی برتری ہے…. اسمبلی میں اپنے 200 ممبر سنبھالے نہیں جاتے اور دعوے سڑکوں پر آ کر حکومت گرانے کے #OppositionFailsAgain
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) September 16, 2020
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پچھلے چند ہفتوں میں اپوزیشن کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں تیسری مرتبہ شکست ہوئی، اس کے باوجود کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی عددی برتری ہے
علاوہ ازیں کراچی میں پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے کہا ہے کہ انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل پاس ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ قانونسازی سے پاکستان کی معیشت اور حالات مستحکم ہونگے۔
اس ضمن میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں مقدمے مٹاؤ ایجنڈا پر متحد ہیں کہ وہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا تحفظ مانگتے پھر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News