Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

Now Reading:

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی
آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردی نئی رینکنگ کے مطابق  بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی 5 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔

بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما،پاکستان کے بابر اعظم،نیوزی لینڈکے روس  ٹیلر اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولمسن دو درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کےایرون فنچ کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجہ ترقی پاکر نویں اور انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو تین درجے ترقی پاکر دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1306506937517985792

بالرز کی رینکنگ میں ابتدائی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، بھارت کے جسپریت بمراہ اور افغانستان کے مجیب الرحمان بالترتیب پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے کرس ووکس تین درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے  جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دو درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے محمد عامر ایک درجے تنزلی سے ساتویں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سات درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری ایک درجے تنزلی سے نویں پوزیشن پر چلےگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی دسویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر اٹھارہ درجے ترقی پاکر مشترکہ طور پر دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1306509454393987072

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، انگلینڈ کے کرس ووکس تین درجے ترقی پاکر دوسرے اور پاکستان کے عماد وسیم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر