
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد خزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ملک میں احتساب کے نام پر انتقام کی چکی چلائی جارہی ہے
شہباز شریف کا اے پی سی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدلیہ بحالی تحریک کےبعدامید تھی کہ انصاف دہلیز پر ملے گا لیکن عدلیہ میں کالی بھیڑوں سے نظام انصاف کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ احتساب انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوا تو ملک قائد کا پاکستان بنے گا لیکن اگر شفاف احتساب ہو تو آدھی کابینہ بچ نہیں سکتی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہے اور اس کے لئے چھوٹے صوبوں کے حقیقی شکایات کا حل نکالنا ہے کیونکہ چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے سے ہی محبت یگانگت ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کے حقوق صلب کرکے ایک صوبے کو پاکستان سمجھنا غلط فہمی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News