
سپریم کورٹ نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کےملازمین کی ریٹائرمنٹ کی رقم کے تناسب سے متعلق کیس میں ایم ڈی کو معاملہ حل کرنےکی ہدایت کردی۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا اوجی ڈی سی ایل کو آخری موقع دے رہے ہیں ۔بہتر ہے کہ یہ خود ہی معاملے کو حل کر لیں۔ اور سپریم کورٹ نےایم ڈی کو معاملے پر ذاتی توجہ دینے کی ہدایت کردی۔۔
دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ریٹائر منٹ کی رقم میں سے چالیس فیصد پینشن کے طور پر دیا جا رہا ہے جس کا 2002 کا نو ٹیفیکیشن ایک عبوری حکم تھا۔
حکومتی پالیسی کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو پچاس فیصد پینشن جبکہ پچاس فیصد رقم ایک ساتھ دی جائے گی ۔
جس پر وکیل اوجی ڈی سی ایل نے کہاکہ پنشن کا تناسب تبدیل کیا تو چھوٹے ملازمین سے ریکوری کرنا پڑے گی۔تناسب تبدیل کرنے سے صرف 53 ریٹائرڈ افسران کو فائدہ ہوگا، عدالت اجازت دے تو معاملے کو ایک بار بورڈ میں لے جاتے ہیں۔
جس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ فی الحال ہم کوئی حکم صادر نہیں کرنا چاہتے، بہتر ہے کہ اوجی ڈی سی ایل خود ہی اس معاملے کو حل کر لے۔
جس کے بعد عدالت نے فیصلے کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News