Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس کے نرخوں میں کمی پر اتفاق

Now Reading:

گیس کے نرخوں میں کمی پر اتفاق

Synopsis

وزیراعلی بلوچستان کا صوبے کی ترقی پر ٹوئٹ پیغام

جام کمال خان

بلوچستان کے سرد علاقوں میں گیس کے نرخوں میں کمی پر سوئی گیس کے معاہدے کی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں بہت سے امور طے پائے ہیں۔

اپنے پیغام میں جام کمال خان نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر میں صوبے کے حصے، بلوچستان میں نئی ریفائنری کے قیام اور ایل پی جی ائیرمکس فراہمی  سمیت اہم منصوبے جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے کسی بھی قوم کی خوشحالی کا اہم جز ہیں وفاق کی جانب سے صوبے میں سڑکوں، انفراسٹرکچر سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے قوم کی خوشحالی کا اہم جز ہیں اور  سڑکوں، انفراسٹرکچر سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل  سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بروقت شفاف انداز اور معیاری کام کرنا ہمارا عزم اور مقصد ہے اور اس ضمن میں وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے یقین دہانی اور تعاون حوصلہ افزاء ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر