Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف سندھ کو تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن کرے گی، سیف اللہ خان نیازی

Now Reading:

تحریک انصاف سندھ کو تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن کرے گی، سیف اللہ خان نیازی
سیف اللہ خان نیازی

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کو کرپشن اور ظلم کے چنگل سے چھڑوا کر تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی نائب صدر و سندھ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے نہایت اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مرکزی نائب صدر و سندھ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما نے کہا کہ کرپشن اور وسائل کی لوٹ مار میں ملوث پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ اور اسکے عوام کی زندگیاں اجاڑ کررکھ دی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پورا سندھ لاقانونیت، محرومی اور حکمرانوں کی ڈاکہ زنی کا بدنما منظر پیش کررہا ہے۔

مرکزی نائب صدر و سندھ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی مقبولیت اور سندھ میں اپنے انجام سے خوفزدہ پیپلزپارٹی عوامی فلاح کی ہر کوشش سبوتاژ کرنے پر کمربستہ ہے جبکہ قیادت اجازت دے، بھرپور سیاسی حکمت عملی کے ذریعے کرپٹ ٹولے کا تعاقب کریں گے۔

Advertisement

سیف اللہ خان نیازی نے حلیم عادل شیخ سے ملاقات میں کہا کہ حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس سیاسی طور پر شکست خوردہ گروہ کی جانب سے عوامی توجہ منتشر کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

چیف آرگنائزر نے کہا کہ زرداری اور ابن زرداری کی میزبانی میں اسلام آباد میں جمع ہونے والوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر پہنچایا ہے جبکہ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ سے دولت کے انبار لگانے والوں نے محض ذاتی فائدے کیلئے ادارے تباہ کئے۔

سیف اللہ خان نیازی نے یہ بھی کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل یکسو اور نظام کی اصلاح کیلئے تحریک انصاف کی کاوشوں کی پشت پناہی کررہی ہے۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے مزید کہا کہ داخلی طور پر انتشار کی کوششیں کرنے والے خودغرض سیاسی ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جبکہ کراچی کے عوام کیلئے وزیراعظم کا تاریخی پیکیج ابتداء ہے، تعمیر و فلاح کا ایجنڈا پورے سندھ تک پھیلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر