Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 3.8 ارب روپے کی منظوری

Now Reading:

اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 3.8 ارب روپے کی منظوری
اسٹیل مل

اسٹیل ملز  کے ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں  اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں  کے لیے 3.8 ارب روپے کی منظوری دی گئی جس سے ملازمین کو رواں مالی سال  کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں اسٹیل ملز کی ادائیگیوں پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

مشیر خزانہ نے ہدایت کی  ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات پیش کی جائیں۔اسٹیل ملز کی ادائیگیوں کے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں  ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ  قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کے لیے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ  اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر