امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت دو سال سے صرف مخالفین کا احتساب کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے احتساب کے بلند و بانگ دعوے کیے تھے لیکن کسی وزیر مشیر کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیا۔
اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہجن لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے تھا وہ خود حکومت میں بیٹھے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم اور وزراءگیس بحران کی خبریں دیتے ہیں جبکہ ہمیں حیرت ہے کہ وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہملک میں بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے اور پاکستان پر اس وقت 43 ہزار ارب روپے سے زائد قرضہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہپی ٹی آئی کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2020 ءخوشخبریوں اور خوشحالی کا سال ہے، پہلی خوشخبری آٹے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ اور آٹے کا بحران ہے ،انھوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ 2020 ءخوشخبریوں کا نہیں روٹھوں کو منانے اور غریب عوام کے امتحان کا سال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
