Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وبا اور ڈینگی کے درمیان تعلق سے ماہرین دنگ رہ گئے

Now Reading:

عالمی وبا اور ڈینگی کے درمیان تعلق سے ماہرین دنگ رہ گئے

امریکا میں واقع ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے برازیل میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ڈینگی بخار سے صحتیاب افراد میں کورونا وائرس کے خلاف مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے اندر جن علاقوں میں ڈینگی بخار کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، وہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بہت کم رہا۔

اس حوالے سے تحقیق میں کہا گیا کہ بظاہر یوں معلوم ہو رہا ہے کہ ڈینگی اور سارس کووڈ 2 کے وائرسز کے درمیان ایک نوعیت کی کراس ری ایکٹوٹی ہوئی۔

ان کے مطابق اگر یہ مفروضہ ٹھیک ثابت ہوا تو تو ڈینگی وائرس کی ویکسین کسی حد تک کورونا وائرس سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے قبل یہ دیکھا گیا تھا کہ جن افراد کے خون میں ڈینگی وائرس کی اینٹی باڈیز موجود ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ گمراہ کن طور پر مثبت آیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر