Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، شبلی فراز

Now Reading:

بچوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، شبلی فراز
شبلی فراز

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بچے ہمار ا مستقبل ہیں، ان کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے پنجاب اسمبلی کی خواتین اراکین کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے بچوں کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی تعاون،قانون سازی کو مزید بہتر کرنے اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سخت سے سخت سے قانون سازی پر زور دیا۔

اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراطلاعات کو آ گاہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی اور آگاہی ان کے دورے کا مرکزی مقصد ہے جبکہ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ کیلئے کئیے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور مظالم کے نتائج انتہائی بھیانک ہوتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ نے موثر قانون سازی کی ہے اور صوبائی سطح پر بھی بچوں کو تحفظ دینے کی خاطر مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Advertisement

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اس امر کی ضرورت ہے کہ موجود قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ موجودہ قوانین کا مل کر جائزہ لیا جائے تاکہ جہاں پر سقم نظر آئے اسے دور کیا جا سکے۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ بدلتے وقت اور حالات کے ساتھ ضروری ہے کہ قانون سازی کو بھی مزید بہتر کیا جائے جبکہ بحث مباحثوں اور ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے تاکہ ہمیں مسائل سے آگاہی ہو اور وفاقی وصوبائی سطح پر لاگو قوانین پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر سے استفادہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات کے ہمراہ سینیٹ میں چیف وہپ سینیٹر سجاد حسین طوری بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر