Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار

Now Reading:

سری لنکا کا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار
SL refused to play

سری لنکن  کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

سری لنکن میڈیا  کی رپورٹ کےمطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر آمادہ نہیں ہوئی۔

سری لنکن وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی  جس پر سری لنکا کے سیکورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سیکیورٹی معاملات کو تسلی بخش قراردیا تھا۔

پاکستان اور سری لنکا سیریز دو مرحلوں میں شیڈول ہے ۔پہلے مرحلے میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شامل ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز  کھیلی جائے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد سے پاکستان میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔اس سانحے کے بعد سے پاکستان اپنی ہوم سیریز کا انعقاد یو اے ای میں کرتا رہا ہے۔

 پاکستان میں انٹرنیشنل  کرکٹ کی بحالی 8 سال بعد 2017 میں ہوئی جب سری لنکن ٹیم ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے لاہور آئی تھی۔

پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد  ویسٹ انڈیز ٹیم نے کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کرپاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں ہموار کرنے کی کوشش کی تاہم اب تک پاکستان ایک روزہ اور ٹیسٹ میچز کی میزبانی سے محروم ہے۔

اس سے قبل 2015 میں اس وقت کی نان ٹیسٹ پلیئنگ ٹیم زمبابوے پاکستان میں تین ایک روزہ میچز کھیل چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر