 
                                                                              وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ٹائیگرفورس کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم نےنوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی جبکہ ٹائیگر فورس رضاکاروں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عمران خان سے ملاقات میں معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے کہا کہ سرٹیفکیٹس بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو دئیے جائیں گے جبکہ ٹائیگر کنونشن جلد سلام آباد میں ہوگا۔
ملاقات کے بعد عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کی کوششوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے کہا نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں, مستقبل کیلئے رہنمائی فراہم کریں گے۔
معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم ٹائیگرفورس رضاکاروں کیلئے آئندہ روڈمیپ کا اعلان کریں گے جبکہ وزیراعظم ٹائیگر فورس رضا کاروں میں خصوصی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 