Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے،عثمان بزدار

Now Reading:

نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئی سرمایہ کاری سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بزدار حکومت نے پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے غیر استعمال شدہ مائننگ لیز کے حوالے سے قواعدو ضوابط میں ضروری رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے این او سی کے اجراء کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ محکمہ صنعت اور دیگر متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کو نئی سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے 23 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 5سیمنٹ پلانٹ لگانے کی درخواستوں پر این او سی اگلے ماہ کے شروع میں جاری کر دیئے جائیں گے۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری طور پر ضروری کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایک سیمنٹ پلانٹ پر تقریباً 30 سے 40 ارب روپے لاگت آتی ہے۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ این او سی جاری کرنے کے حوالے سے پراسیس کو مزید تیز کیا جائے، کسی بھی محکمے میں این او سی کے اجراء میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی آسانی کیلئے قواعد و ضوابط کو سہل بنایا جائے، سرمایہ کاروں کیلئے ہر طرح کی آسانیاں پیدا کریں گے۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی این او سی کے اجراء کے حوالے سے تمام پراسیس کا جائزہ لے گی جبکہ کمیٹی فیکٹریز لگانے کیلئے سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر این او سی کے بروقت اجراء کو یقینی بنائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ صنعت لگے گی تو سرمایہ کاری آئے گی جبکہ معیشت مضبوط ہوگی اور کاروبار پھلے پھولے گا۔

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ، آبپاشی،صنعت، معدنیات ، ماحولیات ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر