Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرفان خان نے بیٹے کے خواب میں آکر کیا کہا؟

Now Reading:

عرفان خان نے بیٹے کے خواب میں آکر کیا کہا؟

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان نے بیٹے کے خواب میں آکر کیا کہا؟

اداکار عرفان خان کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ رات خواب میں آئے مگر کچھ نہ کہا، بس مسکراتے رہے۔

بابیل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عرفان خان کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔

جس میں بابیل خان بڑے ہی غور سے اپنے والد کو موبائل میں گیم کھیلتے دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

بابیل خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکار نے والد کی یاد میں ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔

 بابیل خان نے اپنے خواب کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں گزشتہ رات 14 گھنٹے تک سوتا رہا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ میں اس نیند سے اُٹھوں کیونکہ میں خواب میں اپنے والد کو دیکھ رہا تھا۔

بابیل خان نے بتایا کہ مجھے نیند سے جاگنا پسند نہیں کیونکہ جاگنے کے بعد ہر دن یہ احساس ہوتا ہے کہ میرے والد مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

یاد رہےعرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منفرد اسلوب کے شاعر جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر