
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی کے تحت جاری وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی بروقت فنڈنگ سے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد اور عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسد عمر نے بتایا ہے کہ پلاننگ کمیشن نے وزارتوں کے لئے پی ایس ڈی پی فنڈز کے جاری عمل میں مزید آسانیاں پیدا کی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود ، وزیر برائے معاشی امور خسرو بختیار، پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری منصوبہ بندی ، سکریٹری تعلیم ، اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر عہدیداروں کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی گئی۔
اجلاس میں پی ایس ڈی پی کے مالی تعاون سے جاری منصوبوں کے معاملات اور درپیش رکاوٹوں پر مکمل تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News