Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الصوبائی یکجہتی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

بین الصوبائی یکجہتی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ موجودہ حالات کو مد نظررکھتے ہوئے بین الصوبائی یکجہتی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے معروف سائیکلسٹ عطا اللہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

سائیکلسٹ عطااللہ امن و یکجہتی کے فروغ کیلئے سائیکل پر سوار ہو کر پورے ملک میں امن کا پیغام دینے نکلے ہوئے ہیں۔

سائیکلسٹ عطااللہ نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنے مشن کے بارے آگاہ کیا۔

سائیکلسٹ عطااللہ نے بتایا کہ 14 اگست 2020 کو سائیکل پر یہ سفر کوئٹہ سے شروع ہوا اور اب تک ملک بھر کے تمام صوبوں اور بڑے شہروں کا چکر مکمل کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں 25 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔

Advertisement

سائیکلسٹ عطا اللہ نے کہا کہ میرا مقصد امن اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے اور یہی مشن لے کر میں شہر شہر، گلی گلی اپنا پیغام عام کرنے نکلا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سائیکلسٹ عطا اللہ کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اس مثالی کاوش کی معترف ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اورعوام امن کی خاطر یکجہتی اور یکجہتی کی خاطرامن کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور ایوان بالاء کا مقصد بھی وفاقی اکائیوں کے مابین یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے سائیکلسٹ عطااللہ کی اس کاوش کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الصوبائی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر