سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما میر اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ ڈومیسائل کے دہرے معیار کی وجہ سے بلوچستان کی حق تلفی ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما میر اسماعیل گجر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس لوکل ڈومیسائل کے مسئلے پر ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی میں لوکل ڈومیسائل کے مسئلے کو زیر بحث لایا گیا۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ1994 میں جناب سرداد عطااللہ مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں تمام آباد کار کو لوکل کہا گیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کی 1997 کے قرارداد پر عمل درآمد کیا جائے
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں زیر تعلیم افراد دوہرے معیار کے کرب سے گزر رہے ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی میں ایک بار پھر بی این پی نے اس اہم مسئلے کو اٹھایا۔
میر اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ تقسیم ہند کے بعد آنے والوں کو حق دیا جائے جبکہ لوکل ڈومیسائل کے دہرے معیار سے مفاد پرست فائدہ اٹھارہے ہیں اور دوہرے معیار سے غیر متعلقہ افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک صدی سے بلوچستان کو اپنا مسکن بنانے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان لوکل ڈومیسائل کو حل کرنے کیلئے تمام لوگوں کو لوکل قرار دیں۔
سابق صوبائی وزیر میر اسماعیل گجر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور ارکان اسمبلی بلوچستانیوں کے ماتھے سے سیٹلرز کا داغ مٹائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی سیاست کو فروغ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
