
شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر منتخب کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد ان کے بھائی کویت کے نئے امیر منتخب کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 83 سالہ شیخ نواف الاحمد الصباح مرحوم شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے سوتیلے بھائی ہیں۔
علاوہ ازیں امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد ان کے 83 سالہ سوتیلے بھائی شیخ نواف الاحمد الصباح کے امیر کویت بننے کے قوی امکانات ظاہر کئے جارہے تھے۔
قبل ازیں شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح 2006 میں امیر کویت بنے جو اپنی علالت تک عہدے پر فائز رہے ہیں اور شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح کویت کے وزیر اعظم بھی رہے جب کہ وہ کویت کے 40 سال تک وزیر خارجہ بھی رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News