
علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ مارننگ سیلفی شئیر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح ہر دلعزیز اداکار حمزہ کی جانب سے بیٹے مصطفیٰ اور اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک سیلفی شیئر کی ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں شئیر کی جانے والی تصویر میں تینوں نہایت خوبصورت اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق اداکارہ نیمل خاور خان کی جانب سے بھی بیٹے اور شوہر کے ہمراہ مارننگ سیلفیز شیئر کی گئی ہیں۔
سیلفی سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ نیمل اور حمزہ اپنے بیٹے کے ہمراہ صبح کی دھوپ سیک رہے ہیں۔
نیمل نے انسٹا اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک فیملی سیلفی جبکہ ایک سیلفی صرف بیٹے کے ہمراہ شیئر کی ہے اور ساتھ میں ’مارننگ ورلڈ‘ لکھا ہے۔
دوسری جانب حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا پر سیاست اور کرنٹ ایشوز پر کافی متحرک نظر آ تے ہیں۔
حمزہ علی عباسی اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News