آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے الوداعی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آرمی چیف نے نیول چیف کے طویل پیشہ وارانہ کیریئر ، قوم کے لیے خدمات کی انجام دہی پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News