Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعجاز احمد شاہ سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

اعجاز احمد شاہ سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال
اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل التھانی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا-

وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے قطری سفیر کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دو طرفہ امور میں مثبت پیش قدمی خوش آئند ہے۔

اس موقع پر قطری سفیر نے پاکستان میں مختلف پراجیکٹس شروع کرنے میں قطر کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا۔

 قطر کے وزیر اعظم کا پیغام دیتے ہوئے قطری سفیر نے حکومت قطر کی  جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ مستقبل میں مزید بہتر تعلقات کی توقع رکھتے ہیں۔

قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل التھانی نے کہا کہ پراجیکٹس میں مہاجرین کی امداد اور تعلیمی نوعیت کے ہوں گے۔

Advertisement

 وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے قطری سفیر کے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ یہ متعلقہ شعبوں میں  انتہائی اہم کردار ادا کریں گے جبکہ ہم باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئےکام کرتے رہیں۔

 ملاقات کے اختتام پر قطری سفیر نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اپنا قیمتی وقت نکالنے پر شکریہ کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر