صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا میں نجی اسکول کا گارڈ افسر شاہی کا شکار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بورے والامیں اسسٹنٹ کمشنرکاٹمپریچرچیک کرناسیکیورٹی گارڈ کاجرم بن گیا،اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے اپنے سامنے اپنے عملے سے اسکول گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنوایا اورگھسیٹتے ہوئے تھانے لے جاکر لاک اپ کروادیا۔
بعد ازاں گارڈ محمد یوسف کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر سے بدتمیزی اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہا سکول گارڈ نے چیکنگ کے لیے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر سے صرف تعارف پوچھا اور ٹمپریچر چیک کرنا چاہا تھا۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر کا موقف ہے کہ تعارف کروانے کے باوجود اسکول میں داخلے سے روکا گیا۔گارڈ نے کہا کہ اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ایس او پییز چیک کرکے جب واپس اسکول سے باہر آئے تب بھی گارڈ نے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News