
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کیے جانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کورونا کے پھیلاؤ کاباعث بن رہے ہیں۔
این سی او سی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔
این سی او سی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ کسی کا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیاجائے گا ۔کسی کو انسانی صحت کو خطرے سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News