Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں 15 اکتوبر تک لاک ڈاؤن

Now Reading:

کراچی میں 15 اکتوبر تک لاک ڈاؤن
لاک ڈاؤن

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت نےآج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جو15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافے کے باعث  شہر میں مائکرو اسمارٹ لاک ڈاون 2 تاریخ سے 15 اکتوبر تک رہیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر کے 44 علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائیگا کیونکہ متاثرہ علاقوں سے 330 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملیر کینٹ فیز 2، عسکری 5 کی اسٹریٹ 4، سعید اباد، محلہ شادمان ٹاون، جعفر طیار، عمار یاسر سوسائٹی، ملیر ٹاون شپ، گلشن حدید فیز 1، عبداللہ گوٹھ، شاہ لطیف ٹاون، لیبر اسکوائر، شیرپاو کالونی، ابراہمی حیدری، گلشن حدید فیز 2 کی متاثرہ گلیوں کو سیل کیا جائیگا۔

واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلع وسطی کے 48 مقامات پر دو ہفتوں  کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Advertisement

لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے علاقوں میں نارتھ کراچی کے 4 مقامات،نارتھ ناظم آباد کے 21 مقامات ،لیاقت آباد کے 9 اور گلبرگ کے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر