Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

Now Reading:

عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں کے لیے اچھی خبر
approval to perform Umrah across the World from 18 October

سعودی عرب کی جانب سے 4 اکتوبر سے محدود پیمانے پر عمرہ کی اجازت دے دی گئی ہے، عمرہ کے دوران کورونا سے بچاؤ کےاقدامات پر سختی سے عمل ہوگا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق  حکومت نے اندرون ملک موجود غیرملکی مسلمانوں اور مقامی شہریوں کے لیے چار اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کا سلسلہ بتدریج بحال کررہی ہے تاہم یہ بحالی سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت ہوگی۔

اس ضمن میں ایک ماہ کے بعد بیرون ملک سے بھی معتمرین کی آمد کی اجازت ہوگی جبکہ ایک ماہ بعد ایک دن میں چھ ہزار معتمرین عمرہ ادا کرسکیں گے۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں معتمرین کے لیے عمرہ کی ادائیگی کے دوران نئی شرائط اور کرونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں۔

عمرہ کی ادائیگی میں معاونت کے لیے انتظامی امور، محکمہ صحت، صفائی، رضا کار اور دیگر معاون ادارے بھی اپنی اپنی خدمات انجام دیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ عمرہ کے لیے اس بار مسجد حرام میں ایک ہزار اضافی ملازمین کا عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر