Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کی ترقی میں خواتین یکساں طور پر شراکت دارہیں، وزیرخارجہ

Now Reading:

قوم کی ترقی میں خواتین یکساں طور پر شراکت دارہیں، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کی سماجی ومعاشی ترقی میں پاکستان میں خواتین یکساں طور پر شراکت دارہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خواتین سے متعلق عالمی کانفرنس کی پچیسویں سالگرہ پر اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ خواتین کو حقوق کی مکمل فراہمی کے مقصد کے حصول کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے

وزیر خارجہ نے ان مطلوبہ مقاصد کو پورا کرنے کے لئے اور بھی زیادہ اقدامات اور کاوشیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پچیس سال قبل طے ہونے والے کلیدی اہداف کے حصول میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت اور ترقی کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہماری قومی ترقی کا رُخ صنفی احساس پر مبنی ہے جبکہ احساس کے عنوان سے ہمارے غربت کے خاتمے کے لئے نمایاں پروگرام میں خواتین کو غربت سے نکالنے کے اقدامات کئے گئے۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور فروغ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے وژن میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے جس کی بنیاد ”ریاست مدینہ“ کی مثال پر استوار ہے۔

 شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون سازی، انتظامی اور پالیسی کی سطح پرخواتین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہےجبکہ انسانی حقوق کا عالمگیر اعلامیہ مرتب کرتے ہوئے ہماری معزز مندوب بیگم شائستہ اکرام اللہ نے آرٹیکل سولہ کی شمولیت میں فعال کردار ادا کیا تھا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی قبضوں کے شکار خطوں میں خواتین کو سزا اور غلام بنائے رکھنے کے ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر