
عدالت
شوہر کی بے پناہ محبت نے بیوی کو بیزار کر دیا، طلاق لینے کیلئے عدالت پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق فوجیرا میں خاوند کے نہ لڑنے جھگڑنے پر بیوی نے طلاق مانگ لی۔
طلاق کی درخواست میں بیوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے کبھی جھگڑا نہیں کیا ، نہ کوئی بات ٹالی، میرا گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاتا ہے اور اکثر کھانا بھی خود تیار کرتا ہے۔
بیوی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ کسی دن اس کا شوہر اس کیساتھ جھگڑا کرے، مگر ناراضگی دکھانے پر جھگڑنے کے بجائے شوہر اس کیلئے تحفے لانا شروع کر دیتا ہے۔
طلاق کی درخواست میں بیوی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی زندگی نہیں چاہتی،اس لئے طلاق کا مطالبہ کرتی ہوں۔
اس نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیوی کو درخواست واپس لینے کی ہدایت کرے۔
عدالت میں شوہر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ وہ خود کو ایک مہربان شوہر دیکھنا چاہتا ہوں اگر تو بیوی کا کیال رکھنا غلطی ہے تو میں اپنی سدھارنے کی کوشش کروں گا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڑے کو مصالحت کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News