Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اقدام نے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کیا ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

بھارتی اقدام نے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کیا ہے، شاہ محمود قریشی
shsh mehmood in diplomatic core session

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر جاری بھارتی مظالم کی وجہ سے خطے کے امن و استحکام کو شدید نْقصان پہنچا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا وزارت خارجہ میں ڈپلومیٹک کور سے خطاب میں کہا کہ 8 تاریخ کو ہم یہاں ملے تھے جب میں نے آپ کو ہندوستان کیطرف سے 5 اگست کو اٹھائے گئے بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا تھا جبکہ پاکستان نے اور کشمیریوں نے مکمل طور پر ان یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل دہلی میں نو پارٹیوں نے احتجاج کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ صرف حریت رہنماؤں نے ہی نہیں بلکہ باقی پارٹیوں نے بھی اسے مسترد کردیا ہے اور اس سلسلے میں بہت سے وزرائے خارجہ سے بات چیت ہوئی انہوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سب نے اس مسئلے کے پرامن حل اور مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری مواصلاتی بلیک آؤٹ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ موبائل سروس، انٹرنیٹ معطل ہیں، بین الاقوامی میڈیا کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی ہے جو ہماری معلومات ہیں اس کے مطابق صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

 شاہ محمود نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیا کے ذریعے آگاہ کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی گئی ہے کیونکہ پاکستان متعدد بار کہہ چکا ہے کہ دو ایٹمی قوتوں کو جنگ سے گریز کرنا چاہیے، یہ مشترکہ خودکشی کے مترادف ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر