افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے میں دھماکے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے لغمان کے گورنر رحمت اللہ یار کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس میں گورنر محفوظ رہے تاہم حملے میں دیگر چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ترجمان کے مطابق قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب گورنر لغمان گیسٹ ہاؤس سے دفتر جارہے تھے۔
حملے میں ان کے تین محافظوں سمیت چار افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی افغانستان کے ضلع غنی خِل میں ضلعی گورنر کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 13افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
