جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ حکومت عوامی نمائندہ حکومت نہیں ہے۔
جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور اس ضمن میں بھرپور عزم کے ساتھ فیصلہ ہوا ہے کہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں کامیاب بنانے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔
مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ملک بھر میں جلسوں اور احتجاج کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے آزادی ملک میں آئین و قانون کے حقیقی نمائندہ کے قومی سفر کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے سیاسی لوگ اداروں سے تصادم کی بات کرتے، اداروں سے تصادم نہیں استحکام آئین میں رہنے کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جس طرح آپ ہتھکنڈے استعمال کرتے ایسے غداری کے مقدمات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں غدار وہ ہیں جنہوں نے دھاندلی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے عمران خان کے پسینے چھوٹے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
