Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی معیشت کی بہتری اور معاشی مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہے، شبلی فراز

Now Reading:

ملکی معیشت کی بہتری اور معاشی مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور معاشی مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی سی پی این ای کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی جس میں نائب صدر سی پی این ای عامر محمود نے وزیر اطلاعات کو  میڈیا صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج میڈیا کے شعبہ سے وابستہ افراد سے ملاقاتوں میں انکے مسائل سے بخوبی آگاہی حاصل کی جبکہ صحافتی برادری سے ان کے مسائل حل کرنے کا عہد کیا ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کے بہت جلد آپ کے مسائل حل ہوں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں جبکہ ملک میں اپوزیشن کی جانب سے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اکنامک آﺅٹ ریچ انشیٹو کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات بیرون ممالک پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اوررزمبادلہ بڑھانے کے لئے فلم میکرز ، براڈ کاسٹرز اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔

Advertisement

سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کے عشاریئے مثبت ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی آئی ہے،معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں جبکہ تعمیراتی شعبے میں زیادہ سرگرمی دیکھنے کو مل رہی ہے،تعمیراتی صنعت کی ترقی روزگار کی فراہمی کا باعث بنتی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ فلمیں کسی بھی معاشرے کی اقدار اور ثقافت کو اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہوتی ہیں، اکنامک آﺅٹ ریچ انشیٹو ملکی معیشت میں بہتری اور ترقی کیلئے کارگر ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری اور معاشی مسائل کا حل ہماری پہلی ترجیح ہے اور توجہ ہٹائے بغیر معاشی ترقی کے ایجنڈے کو آگے لے کر بڑھتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر