Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

سی پیک خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے، عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سی پیک خوشحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اسلام آباد میں سی پیک اتھارٹی کے آفس آمد ہوئی جہاں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات میں سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

 اس موقع پر چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا گیا ہے جبکہ سی پیک سے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ او ر ان کی ٹیم کی کاوشوں کوسراہا

عثمان بزدار نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستانی معیشت مضبوط ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سی پیک منصوبوں سے پنجاب کے صنعتی و زرعی شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان، ساہیوال اور میانوالی میں ماڈل ڈیری فارمز بنائیں گے جبکہ پنجاب میں اکنامک زونز میں ٹیکنالوجی پارک قائم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ چین کی حیرت انگیز ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے، چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے معیشت کی مضبوطی کے شعبوں کو فروغ دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات میں مشیر وزیراعلی سلمان شاہ اور متعلقہ حکام بھی  شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر