Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک پر پابندی؛ ڈکی بھائی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Now Reading:

ٹک ٹاک پر پابندی؛ ڈکی بھائی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ٹک ٹاک کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔

یوٹیوبر ڈکی بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کہ ٹک ٹاک پر مختلف قسم کی ویڈیوز بنانے میں کافی مزہ آتا تھا۔

Advertisement

یاد رہے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے  موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک  کو پاکستان بھر میں بند کردیا۔

مزید پڑھیں

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے تمام ریکارڈ توڑدیئے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر...

ذرائع کے مطابق  پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے  موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو بند کرنے  کے لیے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی تھی۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو معیار بہتر بنانے کے لیے متعدد نوٹس دیے گئے لیکن  ٹک ٹاک نے معیار کو بہتر نہ کیا  اور غیر معیاری و غیر اخلاقی مواد کو روکنے میں ناکام رہا ۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ  ٹک ٹاک کو  عوامی شکایات پر بند کیا گیا ہے۔

Advertisement

ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کردی ہے۔

جنت مرزا نے بتایا کہ میں جاپان میں موجود ہوں اور اس ہی دوران مجھے پاکستان سے ٹک ٹاک پر پابندی کی خبر موصول ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی رائے دی اور کہا کہ میں خود چاہ رہی تھی کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ ٹک ٹاک پر پابندی ہٹائی جانی چاہیے۔

جنت مرزا نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی ٹیم ہونی چاہیے  جو ہر ویڈیو کو پوسٹ سے پہلے ریویو کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

Advertisement

اس سے قبل یاد رہے پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

ٹک ٹاک ماڈل اور فلمسٹار جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر دس ملین فالووز ہو گئے ہیں۔

جنت مرزا کے مرد و خواتین سمیت کسی بھی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز میں سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز جنت مرزا کے ایک کروڑ فالوورز مکمل ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر پری ڈول کا ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف بیان سامنے آیا ہے۔

ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے پری ڈول نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندیہمارے لیے ایک بری خبر ہے۔

Advertisement

پری ڈول نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانا اچھا قدم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر چند لوگوں کی وجہ سے گندی پھیلی تھی اگر مسائل تھے تو صرف مخصوص اکائونٹ کو بلاک کرنا چاہئے تھا۔

ٹک ٹاک اسٹار پری ڈول نے کہا کہ دو تین سال کی محنت سے ٹک ٹاکرز نے اپنا نام بنایا  ہے پابندی کی وجہ سے ہماری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پری ڈول نے کہا کہ ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر