کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ جاری ہے جس کے پیش نظر دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد تین کروڑ تہتر لاکھ اور اموات دس لاکھ پچھتر ہزار سے بڑھ گئی۔
میانمار میں کورونا کی کیسز مین تیزی آگئی۔ ایک روز میں دو ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ مریضوں کی تعداد چھبیس ہزار سے بڑھ گئی۔
چین میں ایک بار پھر کورونا نے انٹری دے دی ہے جس کے بعد پندرہ نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ گزشتہ روز 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
امریکا ایک بار پھر کورونا کے ریڈار پر آگیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اٹھاون ہزار سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہوگئے، امریکا میں مریضوں کی تعداد اناسی لاکھ اور اموات دو لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد ہوگئی۔
نیدر لینڈ میں بھی کورونا کیسز میں تیزی آگئی، ایک روز میں ریکارڈ چھ ہزار پانچ سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھرمیں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
روس میں ایک بار پھر یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ روس میں مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ پچاسی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
