Advertisement
Advertisement
Advertisement

افواج پاکستان اور حکومت ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہیں، گور نر پنجاب

Now Reading:

افواج پاکستان اور حکومت ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہیں، گور نر پنجاب
گور نر پنجاب

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور حکومت سمیت تمام ادارے ملک دشمنوں کیخلاف متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو آج درست سمت پر گامز ن کر دیا ہے جس کی وجہ سے بیرونی سر مایہ کاری میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں بھی بزنس کمیونٹی کا حکومت پر مکمل اعتماد بڑھ رہا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ انڈسڑی سمیت تمام سیکٹر میں کورونا کے بعد تیزی کیساتھ معاشی سر گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور ملک میں روزگارکے نئے مواقعے بھی مل رہے ہیں۔

گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت آرا یس ایس کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے جبکہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی بھارت کی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

Advertisement

اپنے بیان میں چوہدری محمد سرور  کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈین دہشت گرد پاکستان کا بھی امن تباہ کر نا چاہتے ہیں مگر ہم ان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن اپنے سےاسی مقاصد کے لئے ملک میں انتشار اور قومی اداروں کو کمزور کر نے کی پالیسی پر چل رہی ہے جو کسی بھی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں جب بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے تو ان حالات میں پاکستان کسی بھی طر ح سےاسی انتشار اور عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی ختم کریں اور بھارت کو باقاعدہ طور پر دہشت گرد ملک قرار دیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر ناہوگا کیونکہ بھارت کی دہشت گردکی وجہ سے پورے خطے میں امن دائو پر لگ چکا ہے۔

 گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے مزید کہا کہ خطے میں پا ئیدار امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے اور پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر