Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے حکمران اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہیں، سراج الحق

Now Reading:

ہمارے حکمران اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران اندر سے کچھ اور باہرسے کچھ اور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے زمانے میں بھی بڑے فرعون موجود ہیں لیکن جماعت اسلامی دیگر سیاسی جماعتوں جیسی پارٹی نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا میں ایک ارب 50 کروڑ مسلمان آباد ہیں جبکہ حکومت چاروں طرف سے مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی اور بد امنی میں اضافہ ہوگیا ، لاہور میں 78 روپے فی کلو آٹا ہے 110 روپے کلو چینی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹائیگر فورس بنانے کی بجائے اشیاء ضرورت کی قیمتیں کم کرے جبکہ انہی ٹائیگرز نے چینی اور آٹا کھایا ہے، کورونا فنڈ کھایا ہے۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر حکومت ٹائیگر فورس لاتی ہے جو ملک کو لوٹتی ہے لیکن ہمیں ٹائیگر کی ضرورت نہیں، انسانیت اور اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قیامت خیز اور ناقابل برداشت مہنگائی ہے، وزیر خارجہ کہتے ہیں ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 21 نکات پورے کر دئیے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہےدو سال پہلے والی اشیاء ضرورت اور ادوا کی قیمتوں کو بحال کرے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مولانا عادل کو قتل کرنے والے چاہتے پاکستان بھی شام لیبا اور عراق بن جائے جبکہ حکومت کا قصور ہے کہ ظالم کا ہاتھ نہیں روکتی۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرقہ ورانہ آگ بھڑکائی گئی ہےجسکے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں جبکہ پاکستان سے محبت کرنیوالوں کو مل بیٹھ کر فرقہ وارانہ آگ کو ٹھنڈا کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی جلد مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی جبکہ ایک چارنڈر آف ڈیمانڈ بنا کر عوام کو متحرک کرینگے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر