
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی نا اہلی ہمارے سر تھوپنا بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے وفاقی وزرا و رپی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وفاق کو سستی گندم ملک سے بھیج کر مہنگی گندم درآمد کرنے کی عادت پڑ چکی ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ انسانوں کے استعمال کی گندم پولٹری فارمز کو دینے والے گندم بحران کا رونا رو رہے ہیں۔
سید ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزراہ کو علم نہیں کہ فوڈ سیکورٹی کا محکمہ سندھ نہیں وفاق کے ماتحت ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے مزید کہا کہ آٹے اور گندم بحران کے ذمیدار وفاقی کابینہ میں بیٹھیں ہیں جبکہ اگر خسرو بختیار و جہانگیر ترین کے خلاف کاروائی ہوجاتی تو آج گندم بحران نہ ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News