Advertisement
Advertisement
Advertisement

مختلف کارروائیاں، منشیات برآمد

Now Reading:

مختلف کارروائیاں، منشیات برآمد

 ملک میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اے این ایف کی گزشتہ ایک ماہ میں 40 مختلف کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں 1.951 ٹن منشیات برآمد کی گئی ہے۔

اس ضمن میں ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث 6 غیر ملکیوں اور 7 خواتین سمیت 46 ملزمان گرفتار اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 20 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بر آمد شدہ منشیات میں 45.96کلوگرام ہیروئن,1815.3کلو گرام چرس,61.155کلو گرام افیون اور 18.455 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن(آئس) 2300 الپرازولم گولیاں اور10کلو گرام مشکوک پاؤڈر شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 73.297ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اے ایس ایف کی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

اے ایس ایف کی جانب سے ملزمان سے مسافر محمد علی کے قبضہ سے ایک کلو گرام حشیش برآمد کر لی گئی جبکہ مسافر نے حشیش جوتوں میں چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔

ملزم کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ خیال رہے کہمسافر محمد علی جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر