Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس ایس جی سی نے سرکاری نادہندہ اسپتالوں کی گیس منقطع کردی

Now Reading:

ایس ایس جی سی نے سرکاری نادہندہ اسپتالوں کی گیس منقطع کردی
گیس

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے سرکاری نادہندہ اسپتالوں کی گیس منقطع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق  سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کی طرف سٕے بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی  گيس منقطع  کرنےکا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی نے 4 بڑے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کردی ہے۔

مزید پڑھیں

ایس ایس جی سی کا سرکاری نادہندہ اسپتالوں کی گیس کاٹنے کا فیصلہ

سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کی طرف...

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال نزد خالق دینا ہال ،آئی سی یو ٹرامہ سینٹر اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر ،  عبدالمجید صبیحانی اسپتال کھوکھراپار اور سندھ گورنمنٹ اسپتال بلاک 1 نارتھ کراچی  کی گیس منقطع کردی  گئی ہے۔

Advertisement

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ گورنمنٹ سروسز اسپتال نزد خالق دینا ہال  پر 33 لاکھ 98 ہزار، عبدالمجید صحبیانی اسپتال کھوکھراپار پر 26 لاکھ 53 ہزار روپے،آئی سی یو ٹرامہ اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر  پر 33 لاکھ 31 ہزار 11 روپے اور  سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ کراچی پر 26 لاکھ 32 ہزار روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔

مزید پڑھیں

کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کا ایک کھرب روپے سے زائد کا نادہندہ

کے الیکٹرک کے ایس ایس جی سی کے واجبات ایک کھرب روپے...

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ متعدد بار  نوٹس کے باوجود کسی  قسم کی کوئی بھی پیش رفت نہیں ہو رہی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نادہندہ اداروں کے خلاف کارروائی کے لیے جامع حکمت عملی بنالی ہے۔ کسی بھی ڈفالٹر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر