
سندھ کابینہ کی جانب سے گندم کی قیمت 3687.50 فی بیگ بشمول باردانہ مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے گندم اور گندم کی قیمتوں کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق گندم کی قیمت 3687.50 فی بیگ بشمول باردانہ مقرر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریلیز قیمت سے آٹا کی ایکس مل قیمت 47.87 روپے ہوجائے گی جو اب 57 روپے فی کلو ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے اس فیصلے سے آٹا کی ایکس مل قیمت 9.13 روپے فی کلو کم ہوجائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے محکمہ خوراک سندھ کو 16 اکتوبر سے گندم ریلیز کرنے کی ہدایت دے دی جبکہ آٹے کی قیمت کو مکمل کنٹرول کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News