Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری زمینوں کے قبضے میں ملوث پی آئی اے افسر گرفتار

Now Reading:

سرکاری زمینوں کے قبضے میں ملوث پی آئی اے افسر گرفتار
نیب

وفاقی حکومت کا نئے چیئرمین نیب کیلئے 2 اہم شخصیات کے ناموں پر غور

قومی ایئر لائن کے شعبہ ٹریفک کے افسرعلی میر ملاح کو سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضہ پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی میر ملاح نے حیدر آباد میں 44 ایکڑ ایگریکلچرل لینڈ کو غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے اور رشتہ داروں کے نام الاٹ کروایا جس پر کارروائی کرتے ہوئے نیب کراچی نے علی میر ملاح کو  ماڈل کالونی سے حراست میں لیا ہے۔

سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمینٹ میں ملوث پی آئی اے افسر کو حیدر آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نے پی آئی اے افسر علی میر ملاح کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے نیب کی تحویل میں دے دیا ہے۔

اس ضمن میں نیب کے مطابق پی آئی افسرعلی میر ملاح  پر روینیو حکام کی ملی بھگت سے 43 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے جبکہ ملزم نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے بیٹے اور دیگر کے نام منتقلی کروائی ہے۔

نیب حکام کے مطابق ملزم نے سرکاری زمین پر غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم کا منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر