
وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو مہنگائی کے حوالے سے تشویش ہے اور آنے والے دنوں میں مہنگائی میں ضرور کمی نظر آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مانتے ہیں مہنگائی کا ایشو سنجیدہ نوعیت کا ہے اور مہنگائی نے غریب افراد کو سب سے زیادہ ہٹ کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گاؤں کی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے طریقہ کار بنایا گیا ہے جس کی پیش نظر آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی نظر آئے گی۔
علاوہ ازیں شبلی فراز نے کہا ہے کہ سندھ میں بیس کلو آٹے کی قیمت 1400 روپے تھی لیکن اب سندھ میں قیمتوں میں زیادتی کی وجہ سے پورے ملک میں قیمتوں پر فرق پڑا ہے۔
دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے حکمرانوں کے عیاش طرز حکمرانی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا غریب ملک کے حکمران شاہانہ طرز زندگی نہیں گزار سکتے۔
اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگ جن پر کرپشن کے مقدمات قائم ہیں وہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انکو معلوم ہے کہ اگر حالات اچھے ہونگے تو انکی تو جگہ نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا اپوزیشن کا بنیادی مقصد لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ دینا ہے، یہ چاہتے ہیں حکومت پریشر میں آکر انکو رعایت دے دی جائے لیکن یہ جلسے کرکے دیکھ لیں انکو حیثیت معلوم ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن چاہتی ہیں پاکستان اسی طرح رہے جس میں انکے مزے لگے ہوئے تھے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم کے پیسے سے جائیدادیں بنائی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News