
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کو اپنی تاریخ فراموش نہیں کرنی چاہیئے ایک قوم کو کمزور کرنے کا پہلا حربہ اس کی یادداشت کو مٹا دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں کے لئے ایک مؤثر پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان اپنی شاندار تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھیں کیونکہ ایک قوم کو کمزور کرنے کا پہلا حربہ اس کی یادداشت کو مٹا دینا ، کتابوں کو تلف کرنا ، اسکی ثقافت اور تاریخ کو مسخ کرنا ہے۔
ہندوستان کے مسلمان اپنی شاندار تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھیں کیونکہ، جیسا کہ میلان کنڈیرا نے لکھا، ایک قوم کو کمزور کرنے کا پہلا حربہ اس کی یادداشت کو مٹا دینا ، کتابوں کو تلف کرنا ، اسکی ثقافت اور تاریخ کو مسخ کرنا ہے۔
1/2Advertisement— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 14, 2020
ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کے متشدد نظریے کے خلاف جدوجہد اصل میں اپنی تاریخ برقرار رکھنے اور اپنی پہچان فراموش نہ کرنے کی جدوجہد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم اپنی تاریخ کو فراموش کریں گے تو تھوڑے عرصے میں ہی قوم یہ بھولنے لگے گی کہ وہ کیا ہیں اور کیا تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News