Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی چوک دھرنا، پکنک پوائنٹ کا منظر پیش کرنے لگا

Now Reading:

ڈی چوک دھرنا، پکنک پوائنٹ کا منظر پیش کرنے لگا

پاکستان بھر سے سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک میں دھرنا جاری ہے جو اب پکنک پوئنٹ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان بھر سے سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک میں جاری دھرنا رات ہوتے ہی احتجاجی دھرنا پکنک کا سماء اختیار کر گیا ہے۔

مظاہرین کی تواضع کے لئے ٹھیلے والے، چھابڑی فروش اور ش ریڑی بان بھی پہنچ گئے، دھرنے میں شریک ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز موسم کی مناسبت سےسموسوں، پکوڑوں کے علاوہ خشک میوہ جات سے بھی محظوظ ہورہے ہیں۔

چائے پر گپ شپ کا دور بھی جاری رہا, پکنک کے ساتھ ساتھ تقاریر کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ شرکاء نے اپنے سونے کے لئے قریبی عمارتوں کا رخ کر لیا ہے اور عمارتوں کے شیڈزاور برآمدوں میں اپنے بستر سجا لئے ہیں۔

دھرنے میں چھلیاں، دانے، مونگ پھلیاں ،فنگر چپس اور خشک میوہ جات کی ریڑھیاں رونق دوبالا کیے ہویے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر ایک طرف لیڈی ہیلتھ ورکرز مطالبات منوانے کیلئے سراپا احتجاج ہیں تو دوسری جانب سرکاری ملازمین مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر