
سی سی پی او لاہور نے میٹنگ میں تاخیر سے پہنچنے پر ایس پی سی آئی اے کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور نے میٹنگ میں تاخیر سے پہنچنے پر ایس پی سی آئی اے کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز سیف سٹی میں میٹنگ کے دوران ایس پی سی آئی اے کے تاخیر سے پہنچنے پر سی سی پی او لاہور سے تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے تلخ کلامی پر سی سی پی او نے ایس پی سی آئی اے کو کام کرنے سے روک دیا اور ان پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News