Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم بوکلاہٹ کا شکار ہیں، سید ناصر حسین

Now Reading:

وزیر اعظم بوکلاہٹ کا شکار ہیں، سید ناصر حسین
ناصر شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بوکلاہٹ کا شکار ہیں، ہم اب وزیر اعظم صاحب سے کہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سیاسی انتقام جاری ہے جبکہ آصف علی زرداری بیمار ہیں پھر بھی وارنٹ جاری کئے گئے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وارنٹ جاری کرنے کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں جس سے ہمیں دباؤ کا شکار بنایا جاسکے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ وفاق اور نیب جیسے اداروں کی کاروائیاں افسوسناک ہیں جبکہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کی طاقت کو کم کرنے کے لیے سیاسی انتقام کی سیاست کی جاتی رہی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہے ایسے میں اس طرح کی کاروائیاں نہیں کی جانیں چاہیے تھی کیونکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ہماری اعلیٰ قیادت عدالتوں میں موجود مقدمات کا سامنا کرتی رہی ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر اطلاعات نے یپہ بھی کہا کہ ہم نے کبھی این آر او نہیں مانگا ہمیں این آر او نہیں چاہیئے ہے جبکہ وفاقی حکومت اپنے دوستوں کو این آر او دے چکی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اندازہ ہوچکا ہے کہ پی پی کو یا اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کو دبایا نہیں سکتا اسی لئے پی ٹی حکومت نتقامی کاروائیاں کررہی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی گندم کی فصل محفوظ ہے جبکہ وفاقی وزراء سفید جھوٹ بولتے ہیں، آٹا مہنگا ہونے کا ذمیدار سندھ حکومت کو قرار دے رہے ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑی مقدار میں گندم اسمگل ہوئی ہے جبکہ عمران خان کی حکومت نے ڈالرز میں گندم پر سبسڈی دی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کرتا ہوں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے کچھ مسائل ہیں وہ حل کئے جائیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ وزیرصحت خود ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے معاملات کو دیکھ رہی ہیں جبکہ کورونا کی وباء میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے جو فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔

Advertisement

جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کراچی جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا جبکہ بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ جلسے میں بھی تمام رہنماؤں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہا ہے کیونکہ کورونا کی وباء پھر بڑھ رہی ہے اس لیے ایس او پیز پر دھیان رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر