معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کنونشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کنونشن سینٹر میں حتمی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کنونشن سینٹر اسلام آباد کے دورے میں کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل گورننس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان بھر سے ٹائیگرز آج کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نوجوانوں کیلئے خصوصی پورٹل کا افتتاح کریں گے۔
معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو قومی خدمت میں شراکت دار بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کل قومی ہیروز کو جو ذمہ داری دی جائیں گی اس پر وہ پورا اتریں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب کیلئے کنونشن سینٹر کے اندر اور باہر اسکرینز لگائیں گئیں ہیں جبکہ وزیراعظم نوجوانوں کو ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی سے متعلق لائحہ عمل بتائیں گے۔
معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا نوجوان ملک کا سب سےقیمتی اثاثہ ہیں، کل سے دوبارہ ٹائیگر فورس کیلئے رجسٹریشن کھول دی جائے گی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ پہلےکامیاب جوان پروگرام کی شکل میں نوجوانوں کیلئے روزگار کا منصوبہ شروع کیا جبکہ اب ٹائیگر فورس کو حکومتی فیصلہ سازی میں شامل کیا جا رہا ہے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے مزید کہا کہ نوجوانوں سے کہتا ہوں ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں جبکہ ایس او پیز کا خیال رکھیں گے، ماسک اور سینیٹائزرز فراہم کریں گے۔
یاد رہے اسلام آباد میں ٹائیگرز فورس کے کنونشن کی تیاریاں جاری ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے رابطہ بھی کیا تھا جس میں کنونشن کی تیاریوں اور ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئےاقدامات پربات چیت ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
